Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein zalzala dekhnay ki tabeer

خواب میں زلزلہ (بھونچال) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نیے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ زمین حرکت کرتی ہے دلیل ہے کہ زمین کی حرکت کے مطابق اس ملک کے باشندوں کو بادشاہ سے رنج اور ملامت پہنچے گی اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لوگوں کو آفت پہنچے گی اور اس ملک میں بیماری پڑے گی اور اگر دیکھے کہ زمین پھری اور زیر وبالا ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں بلا اور فتنہ پڑیں گے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ زمین آہستہ ہلی ہے اور آدھی غرق ہوگئی ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں ایسا بادشاہ آئے گا جو اس ملک کو عذاب دے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نیے فرمایا کہ خواب میں زلزلہ اور زمین کاغرق ہوتا دیکھنا بادشاہ کی طرف سے محنت اور بلائے عظیم پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

فخسفنابہ وبدارہ الارض

”ہم نے اس کو اوار اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا ‘‘

ہرحال خواب میں زلزلہ اس ملک والوں کے لیے عذاب اور ملامت پر دلیل ہے۔

Related Articles

Back to top button