Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Zahidon, Ulma our Hukma ko dekhnay ki tabeer
خواب میں زاہدوں، علماء و حکماء کو دیکھنے کی تعبیر
اگر کوئی شخص زاہدوں کو خواب میں دیکھے گا تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ خیر وطاعت کے کاموں پر توفیق پائے گا اور علم حاصل کرے گا ، کیونکہ علماء آنحضر تﷺکے وارث اور مسلمانوں کے رہنما ہیں۔
اگر کوئی شخص خواب میں کسی شہر یا محلے میں علماء و حکماء کے گروہ کو جمع ہوتے دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر کے لوگ جاہلوں پر گفتار اور کردار اور امرونہی سے نصرت پائیں گے۔ اب باقی چیزوں کی تعبیرکو حروف معجم کے طور پر بیان کیا جاتاہے۔