Khwab mein Zaeef Hona dekhnay ki tabeer
خواب میں ضعیف ہونا (کمزور) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ضعیفی مرتبہ کانقصان ہے اور اگر دیکھے اس کا ہر ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کا دین کمزور اور ضعیف ہوگا اور اگردیکھے کہ اس کاگوشت ضعیف ہو ا ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت یا خادمہ بیمار ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ ہوگا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہواہے دلیل ہے کہ بے ہودہ باتیں کریگا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی گردن ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ امانت ادانہ کرے گا اوراگر دیکھے کہ اس کے مہرے کمزور ہوئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کو غیبت کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہواہے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی بیمار ہے دلیل ہے کہ اس کی ماں یا فرزند بیمار ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہے دلیل ہے کہ اس کی تدبیر اور رائے بیکار ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا پستان ضعیف ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ضعیف ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی بیمار ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ ضعیف ہواہے دلیل ہے کہ اس کا پشت و پناہ شخص ضعیف ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا سرین ضعیف ہواہے دلیل ہے کہ اسکے خویشوں میں سے کسی بزرگ کا حال برا ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کانقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کاازالہ زانو ضعیف ہواہے دلیل ہے کہ اسکے مال کانقصان ہوگااور اگر دیکھے کہ اسکا جسم ضعیف ہواہے دلیل ہے کہ غمگین ہوگا۔