Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Yahoodi Hona dekhnay ki tabeer

خواب میں یہودی ہونا(جہودشدن)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نیے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا اور یہودیوں کی مدد کرے گا اور ان کی بات پر یقین کرے گا۔

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی یا عیسائی یا مشرک یا بت پرست ہواہے ۔ تو یہ اس کی گمراہی اور ضلالت کی دلیل ہے اور حق تعالیٰ پر بہتان اور جھوٹ کہے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس مذہب سے پھر کر مسلمان ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ اس نے کوئی بڑا گناہ کیا ہے اور پھر اس سے توبہ کرے گا اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا۔

اوار اگر خواب میںدیکھے کہ وہ اپنے آپ کو دین سے بے علم جانتا ہے اور اس کو پتہ نہیں ہے کہ کس قبلے کی طرف نمازپڑھے تو دلیل ہے کہ سرگشتہ اور حیران اور عاجِز ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ یہودی ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو مشکل کام پڑے گا اور شرعی سنت کی مخالفت کرے گا۔

اور اگر خواب میں آتش پرست کو دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیاپر فریفتہ ہوگا اور آخرت کے کام سے غفلت کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر یہودی خواب میں دیکھے کہ مسلمان ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا یا مسلمان ہوگا۔

Khwab mein Yahoodi hona dehnay ki tabeer.

Yahoodisay musalman hona dehnay ki tabeer.

Khwab main aatish parast dehnay ki tabeer.

Yahoodi ka khwab main musalman hona dehnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button