Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Urna dekhnay ki tabeer

خواب میں اڑنا دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ بے جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بلندی کے مطابق سفر کو جائے گا اور زمین سے اڑنا مرتبہ اور شرف کا پانا ہے۔

اور اگر دیکھے کہ سیدھا آسمان کو جاتاہے تو یہ نقصان ہے اور اگر دیکھے کہ ہوا میں اس قدر اڑتا ہے کہ آسمان پر جا پہنچا ہے اور اس میں گم ہوگیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلد رحلت کرے گا یعنی مرے گا۔

حضرت محمدبن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قبلہ کی جانب سے اڑاہے اور پھر اپنی جگہ آیا ا ہے تو دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھائے گا ۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتاہے اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا، اور اگر دیکھے کہ اپنے بالا خانے سے دوسرے بالا خانے پر اڑا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ فضا اور نواح آسمان پر اڑا ہے تو حج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نا معلوم گھر کی طرف اڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اس کو چاہیے کہ گناہوں سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پروں کی برخلاف ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو کر قریب بہ ہلاکت ہوگا، اور آخر کار شفاء پائے گا، اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عنقریب سفر کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اڑنا پانچ وجہ پر ہے۔

  1. سفر
  2. حج
  3. بزرگی
  4. تغیر حال
  5. مرض موت پناہ بخدا

Khwab mein sedhay asman ko jana dekhnay ki tabeer.

Parinday ke tarah urna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein qiblay ke janib say urna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein beghar par kay urna dekhnay ki tabeer.

Aik balakhanay say dosray balakhanay per urna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button