Khwab mein Uper Jana dekhnay ki tabeer
خواب میں اوپر جانا(بالا رفتن)دیکھنے کی تعبیر
حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پہاڑ پر بیٹھا ہے یا بالاخانہ یا ٹیلہ یامحل یا مانند اس کی کسی چیز پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ جس چیز کی تلاش میں ہے پائے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی۔
اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اگر دیکھے کہ مشکل سے اوپر چڑھ گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس چیز کی تلاش میں گیاہے اس کو رنج اور مشکل سے پائے گا اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کے اوپر چڑھ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دین میں عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ خاص کر اگر سیڑھی مٹی کی ہے اور اگر دیکھے کہ سیڑھی چونے اور پتھر کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل واقع ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو سیڑھی چونے اور پتھر کی ہے اس پر سے اوپر کو جانا دلیل ہے کہ اس جہاں میں شرف اور عزت پائے گا ،اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کچی اینٹوں اور مٹی کی بنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ آخرت میں قدرو منزلت پائے گا اور اگر دیکھے کہ آسمان پر گیا اور واپس آگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سخت بیمار ہوگا اور آخر کار شفاء پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوپر جانا پانچ وجہ پر ہے۔
- حاجت کاپوراہونا
- عورت چاہنا
- قرب اور بزرگی
- مراد پانا
- کاروبار کاچڑھنا