Khwab mein Ungli dekhnay ki tabeer
خواب میں انگلی(انگشت) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی پانچ انگلیاں پانچ نمازیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگلیاں فرزند اور برادر ہیں۔
بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ انگوٹھا صبح کی نمازکی دلیل ہے اور انگلی شہادت نماز ظہر اور انگلی درمیانی نماز عصراور اس کے ساتھ کی انگلی نماز مغرب اور سب سے چھوٹی انگلی نماز عشاء کی دلیل ہے۔
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی انگلی نہیں رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ ا س کا فرزند یا برادر مرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بیٹے یا بھائی پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ انگلی آپس میں ملی ہوئی نہیں ہیں تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے بھائیوں اور فرزندوں کاکام درست ہوگا ،اور اگر انگلیوں کو مٹھی کی طرح بند کیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے اہل بیت کے کاربستہ ہوجائیں گے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کاانگوٹھا کٹاہواہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو مال کی قوت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی شہادت بریدہ یعنی کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ فرض نمازوں میں تقصیر کرتاہے اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے شہر کابادشاہ یا رئیس مرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی چھنگلیا کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا پوتا مرے گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پا وں کی انگلیوں کوخواب میں دیکھنا زینت اور آرائش کی دلیل ہے ، اور اگر پاوں کی انگلیوں کو سخت اور قوی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی شادی ہوگی اور اس کے خلاف دیکھے تو اس کا کام ابھی نہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اسا کے انگلی پا کو آفت پہنچی ہے کہ چل نہیں سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال جانے کی وجہ سے سخت رنج پہنچے گا اور اگر ہاتھ پائوں کی انگلیوں کو ٹوٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگلیوں کادیکھنا چھ وجہ پر ہے
- فرزند
- بھتیجے
- نوکر
- دوست
- قوت
- پانچ نمازیں
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیاں گر گئی ہیں یا کٹی ہیں تو دلیل ہے کہ خویشوں اور اہل بیت سے جدائی ہوگی اور خود بھی پریشان ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی مرے گا۔
حضرت خالد اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ اس کے انگوٹھے سے دودھ نکلتا ہے یا اس کی انگلی شہادت سے خون نکلتاہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑاکرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلی سے آواز آتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں گفتگو ہوگی۔