Khwab mein Ullu dekhnay ki tabeer
خواب میں الو دیکھنے کی تعبیر
الو عقاب جیسا ایک شکاری پرندہ ہے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں الوّ قوی باہیبت اور ستم گر بادشاہ ہے کہ ہر ایک اس سے ڈرتاہے اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں الوّ کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور فرمانبردار اور مطیع ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا خاص مقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ اُلو نے اس کو پکڑ ا اور ہوا میں لے گیاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے حکم سے سفر کرے گا اور بزرگی او ر نام پائے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ الوّ کسی کوچہ میں اترا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کوچہ میں آئے گااور اگر دیکھے کہ لوگوں نے الوّ کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا یا معزول ہوگا، اور اگر دیکھے کہ اس کو اُلو نے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی پناہ میں ہوگا اور اگر دیکھے کہ الوّ نے منہ سے کوئی چیز نکال کر اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے عطاء اور بخشش پائے گا اور اگر دیکھے کہ الوّ اس کے ہاتھ دسے اڑا ۔ دھاگگہ یا کوئی اور چیز اس کے ہاتھ میں رہ گئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر غصہ ہوگا اور اپنے سے اس کودور کرے گا اور اس کاکچھ مال لے گا۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ الوّ سے شکار پکڑتاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کامال اور خزانہ اس کے تصرف میں آئے گا ،اور اگر دیکھے کہ الوّ نے اس کو چونچ یا پنجے سے مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے زحمت اور بلا پہنچے گی اور اس کامال ضبط ہوگا اور اگر دیکھے کہ الوّ سے جنگ و پیکار کرتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے جنگ و خصومت ہوگی اور اگردیکھے کہ الوّ کو کھایا ہے یا اس کے پر نوچے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال و نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ الوّ اس کے سر پر یا چہرے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا آئے گا اور بادشاہ ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ الوّ کا خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔
- بادشاہ ظالم
- عالم بددیانت اور مکار
بعض نے کہاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ الوّ اس کے پاس ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی۔