Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Turkhoon (Podina) dekhnay ki tabeer
خواب میں ترخون(پودینے کی ایک قسم) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترخون خواب میں بدگوہر اور بد کردار آدمی ہے کیونکہ ترخون کی اصلیت سپند ہے سپند کو جب سرکہ میں بھگوتے ہیں اور مدت کے بعد اس سے نکالتے ہیں یہاں تک کہ اس کی طبیعت اور مزہ اپنے حال سے بدل جاتاہے پھر اس کو بوتے ہیں جب وہ پیداہوتاہے تو اس کو رخون کہتے ہیں۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے پاس ترخون ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس مرد سے ضرر اور نقصان پہنچے گا ،اور اگردیکھے کہ کسی کو ترخون دیا ہے یا گھر سے باہر پھینکا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے آدمی کی صحبت سے جدائی تلاش کرے گا اور اس سے دور رہے گا۔