Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Tota dekhnay ki tabeer

خواب میں طوطادیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں طوطا فرزند یا غلام ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ سے طوطا اڑاہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام سفر کو جائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ طوطا اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ ایسی بات یا کام کرے گا کہ جس سے لوگ تعجب کریں گے اور مادہ طوطادوشیز ہ لڑکی ہے اور زمردین رنگ کا طوطا دین کی پاکی پر دلیل ہے یا پارسا غلام ہوگا۔

اور اگردیکھے کہ اس نے مادہ طوطے کو مارا ہے دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ یا مقعد سے طوطا نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا جو اس کی شان میں بری باتیں کہاکرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں طوطا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

  1. فرزند اور غلام
  2. کنواری لڑکی
  3. پارسا شاگرد

Khwab mein totay ka hath say urh jana dekhnay ki tabeer.

Mada totay ko marna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein moun say tota nikalna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button