Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Toq dekhnay ki tabeer
خواب میں طوق دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی گردن میں سونے یا چاندی کا طوق ہے دلیل ہے کہ ولایت پائے گااور اس میں انصاف کرے گا اور اگر لوہے کاطوق دیکھے دلیل ہے کہ بددیانت ہوگا اور اس کے دین میں خرابی ہوگی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر اپنی گردن میں طوق دیکھے دلیل ہے کہ جھوٹا دعویٰ کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر گردن میں سنہری طوق دیکھے تو دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور اگر تانبے یا لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ گردن میں طوق کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔
- حج
- ولایت
- خصومت
- امانت
- غلام
- کنیز
اور اگر خواب میں اپنے گھوڑے کی گردن میں طوق دیکھے دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال اور بزرگی پائے گا۔