Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Toot dekhnay ki tabeer

خواب میں توت (شہتوت) دیکھنے کی تعبیر

خواب میں شیریں توت کھانا روزی ہے اور شہتوت یعنی لمبے لمبے سیاہ گھنے شہتوت کاکھانا غم و اندوہ ہوتاہے۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیریں توت موسم میں کھانا دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے کسب سے روزی پائے گا ۔ اگر یہ خواب توت کے موسم پر دیکھے تو بے موسم سے نہایت اعلیٰ ہے اور اگر موسم پر نہیں ہے تو غم واندوہ کی دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ توت شیریں کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جوان آدمی سے مزدوری اور صلہ اور عطا پائے گا، اور اگر خواب میں دیکھے کہ شہتوت لمبے لمبے کالے اور گھنے کھائے ہیںتو دلیل ہے کہ غمگین اور فکر مند ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں توت تین وجہ پر ہے ۔

  1. مال
  2. کسب سے منفعت
  3. عورت کے لیے جھگڑنا

Khwab mein toot shereen khana dekhnay ki tabeer.

Lambay lambay kalay toot khana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button