Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Teh band dekhnay ki tabeer
خواب میں تہہ بند (ازار) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ازار عورت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ تہہ بند باندھا ہے تو دلیل ہے کہ عورت لائے گا یا کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ ازار یعنی تہہ بند ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت جدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ ازار پھٹ گیا ہے تو عورت کے نقصان اور عیب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ازار آگ میں جل گیا ہے تو آفت اور عورت کی بیماری کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کاتہہ بند سوتی یا پشمینہ کاہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت لڑاکی اور دیندار ہوگی ، اور اگردیکھے کہ اس کا ازار پرانا اور میلا ہے تواس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا ازار ریشم یا ابریشم کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت معاشر (عیاش) اور متکبر ہوگی۔