Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Tawa dekhnay ki tabeer

خواب میں توا (تابہ)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں توا گھر کا خدمت گار ہے جو گھر کامنتظم ہوتا ہے اپنے عیال اور دوسروں پر خرچ کرتاہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا توا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ خدمت گار صالح اس کو حاصل ہوگا یا اس سے جدا ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ توے پر کوئی چیز پکاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے خدمت گار کاکام درست ہوگا اور اگر دیکھے کہ توے پر کوئی چیز کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ کھانے کے مطابق اس کو اس خدمت گار سے فائدہ حاصل ہوگا ،اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ کھانے کی چیزترش اور بدمزہ تھی تو یہ غم و اندوہ پر دلیل ہے۔

Khwab mein naya tawa dekhnay ki tabeer.

Taway per koi cheez pakana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button