Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Tashnagi dekhnay ki tabeer
خواب میں تشنگی(پیاس) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیرابی پیاس سے بہتر ہے ، اور اگر دیکھے کہ بہت پیاسا ہے اور پانی نہیں ملا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین کے لیے یا دنیا کے لیے رنج اور زحمت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ پیاسا تھا یا پانی نہ ملا یا کسی نے اس کو دیا اور اس نے نہ پیا۔ تو دلیل ہے کہ رنج اور بلا سے نجات پائے گا اور آخرکاتر مراد کو پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیاس دین کا فساد ہے اور اگر دیکھے کہ پیاس میں پانی پایا اور پیا تو دلیل ہے کہ گناہ کرے گا اور آخرکار توبہ کرے گا اور مصلح پارسا ہوگا۔