Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Tarazoo gar dekhnay ki tabeer
خواب میں ترازوگر دیکھنے کی تعبیر
ترازو بنانے والا خواب میں بادشاہ ہے اور ترازو اور راست سچا حاکم قاضی ہے یاوزیر عادل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ میزان قیامت کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔
- قاضی
- بادشاہ
- ایلچی
- سچا حاکم
- ناراست حکم
- فقیہ
اور اگر دیکھے کہ قیامت کے روز میزان میں اس کے نیک عمل برے عملوں سے زیادہ ہیںتو دلیل ہے کہ بہشت میں جائے گا اور عذاب سے نجات پائے گا فرمان حق تعالیٰ ہے :
فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہٗ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْن
”جن کے نک اعمال بھاری ہیں وہ نجات پانے والے ہیں۔ ‘‘
اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ عذاب دوزخ کے لائق ہے فرمان حق تعالیٰ ہے:
وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُہٗ فَاُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَھُمْ فِیْ جَھَنَّمَ خَالِدُوْنَ
”ور جن کے اعمال بدزیادہ ہیں وہی لوگ ہیں کہ جن کی جانیں خسارے میں ہیں ۔ وہ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے۔ ‘‘