Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Tangee dekhnay ki tabeer
خواب میں تنگی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ تنگی سے فراخی میں آیا ہے اوار امن کی جگہ میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کام انتظام سے ہوں گے اور رنج سے راحت اور آسانی میں ہوگا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل نیک نہیں ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ تنگ جگہ میں گرفتار ہوا ہے تو دلیل ہے کہ مشکل کام میں پڑے گا اور خلاصی نہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس جگہ خوراک تنگ ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی تنگ ہوگی اور تمام چیزوں کی تنگی خواب میں نیک نہیںہے۔