Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Tandoor dekhnay ki tabeer

خواب میں تندور دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تندور خواب میں بزرگ اور گھر کا سردار ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ تندور خواب میں گھر کی مالکہ ہے اگر دیکھے کہ تندور اس کے پاس ہے تو دلیل ہے کہ امور خانہ داری میں انتظام ہوگا اور تندرستی ہوگی اور اگر دیکھے کہ تندور گرا اور خراب ہوگیا ہے تو رنج اور آفت اور بیماری اور خانہ داری کی بربادی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ روٹی تندور میں لگتی ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر حلال کی روزی پائے گا اور اس کاکام نیک ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ تندور میں بہت سی آگ ہے اور بغیر روشنی کے ہے اور تندور پر آگ کی لپیٹ بغیر دھوئیں کے ہے تو دلیل ہے کہ سفربیت المقدس یا حج کو جائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

مِنْ شَاطِیِٔ الْوَادِ الْاَیْمَنِ فِی الْبُقْعَۃِ الْمُبٰرَکَۃِ

”وادی ایمن کے کنارے سے مبارک جگہ مایں ) اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب خواب کو خیرومنفعت حاصل ہوگی۔‘‘

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تندور کا دیکھنا دو وجہ پر ہے۔

  1. خیر و منفعت خاص کراگر نیا ہے
  2. ردباہیبت ہے جو منفعت کے ساتھ ہوئے

Khwab mein tandoor ka girna aur kharab hona dekhnay ki tabeer.

Tandoor main buhat aag bagher roshne kay dekhnay ki tabeer.

Khwab mein tandoor per aag ke lapate bagher dhowain kay dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button