Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Talaq Dena dekhnay ki tabeer
خواب میں طلاق دینا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے عورت کو طلاق دی ہے اور اس کی ایک ہی عورت ہے دلیل ہے کہ مرتبے اور عزت سے گرے گا اور اگر اس کی اس عورت کے سوا اور عورت بھی ہے دلیل ہے کہ اس کے مرتبے میں اور عزت میں کچھ کمی ہو گی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر دیکھے کہ اس نے عورت کو طلاق دی ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمان ہوگا ۔ اور خواب میں خلع کرنا : یعنی عورت سے مال لے کر طلاق دینا ) دولت مندی ہے فرمان حق تعالیٰ ہے :
وان یتفرقایغنی اللّٰہ کلامن سعتہ
”اور اگر عورت مروجہ جداہوجائیں تو اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اپنی کشائش سے بے نیاز کرے گا۔ ‘‘