Khwab mein Talaab dekhnay ki tabeer
خواب میں تالاب دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں تالاب کی اصل علم ودانش ہے ۔ اگردیکھے کہ تالاب سے پاک وصاف پانی پیاہے تودلیل ہے کہ اسی قدرعلم سے حصہ پائے گااوراگردیکھے کہ اپنے آپ تالاب کے پانی سے دھویاہے دلیل ہے کہ طاعت کی توفیق پائے گااورنافرمانی سے بازرہے گااوراگردیکھے کہ تالاب کاساراپانی پیاہے‘دلیل ہے کہ عمرکوسلامتی ہے گزارے گااوراس کامال زیادہ ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے اپنے کپڑے تالاب پردھوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت توبہ کریں گے اوردین کے راستہ پرآئیں گے۔
اوراگردیکھے کہ تالاب میں کپڑادھویاہے اورپانی کے نیچے بلندی ظاہرہوئی ہے تودلیل کہ علم پرکام نہ کرے گا۔اوراگردیکھے کہ تالاب کے کنارے سبزہ جماہواہے تودلیل ہے کہ اپنے علم سے نفع اٹھائے گااورلوگ اس کے علم سے نفع پائیں گے۔خاص کراگر تالاب اس کی ملک ہے۔اوراگردیکھے کہ تالاب کاپانی زیادہ ہواہے ‘بغیراس کے کہ کسی جگہ سے تالاب میں پانی آئے۔دلیل ہے کہ اس کامال اورعلم اسی قدرزیادہ ہوگا۔
اوراگردیکھے کہ تالاب کاپانی گدلااورتلخ ہے توغم اوراندوہ کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے تالاب کاپانی پیناہے تودلیل ہے کہ کسی دولت مندآدمی سے مال پائے گااوراس کی عافیت محمودہوگی۔
حضرت جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں تالاب کادیکھناچاروجہ پرہے۔
- یامنفعت مرد
- مالدارشخص
- مال جمع کرنا
- عالم کہ جس کے علم سے لوگ نفع پائیں