Khwab mein Takiya dekhnay ki tabeer
خواب میں تکیہ(بالش)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھنے والے کے لیے تکیہ خادم ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیااور سبز تکیہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خادم مصلح یعنی نیک اور پار سا پرہیزگار ملے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا تکیہ پرانا اور میلا ہے یا زرد یا سیاہ ہے تو اس کی تاویل ایک: کے خلاف ہے۔
اور اگر دیکھے کہ خواب میں اس کا تکیہ پھٹ گیاہے یا جل گیا ہے یا کھو گیاہے تو دلیل ہے کہ اس کی خدمت گار ضائع ہوں گے یا بھاگیں گے یا خواب کو دیکھنے والا رنج وبلا میں مبتلا ہوگا۔ جس کی وجہ سے اس کے سب نوکر چاکر اس سے جدا ہوجائیں گے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کے گھر سے تکیہ چرایا ہے ۔ اس سے دلیل ہے کہ کوئی اس کی عورت کے پیچھے لگا ہے یا اس کی کنیز کے پیچھے لگاہے۔ تاکہ اس کو فریب اور دھوکہ دے۔ اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ تکیے کا گھر میں دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کے گھر سے مرے گا ،اور اگر کوئی مرد دیکھےکہ اس نے بہت سے تکیے پائے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو خادم اور کنیزیں ملیں گی اور اگر خواب میں دیکھے کہ آگ پڑی اور اس کا تکیہ جلادیا تو دلیل ہے کہ وہ اس کے خادم اور کنیزیں مریں گی یا بھاگ جائیں گی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرہانے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔
- خادم
- کنیز
- ریاست
- نیک دین
- پرہیزگار ی اور عدل وانصاف