Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Takht dekhnay ki tabeer
خواب میں تخت دیکھنے کی تعبیر
حضرت محمد بن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ تخت پر بیٹھا ہے اور اس پر کوئی چیز بچھائی نہیں ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اوراگر دیکھے کہ تخت پر سویا ہے اور اس پر کچھ بچھایا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گی اور تخت کی قدر و قیمت کے مطابق دشمنوں کو مغلوب کرے گا لیکن اس سے غافل ہوگا اگر یہ شخص اہل فساد میں سے ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سولی پر چڑھائیں گے خاص کر اگر اپنے آپ کو تخت پر سویا ہوا دیکھے ، اور اگر دیکھے کہ تخت ٹوٹا اور وہ اس پر سے گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرے گا اور اس کا حال بدہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تخت دیکھنا سات وجہ پر ہے۔
- عزت ومرتبہ
- سفر
- مرتبہ
- بلندی
- ولایت
- قدر وجاہ
- کاروبار کا ترقی پر ہونا۔