Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Taaj dekhnay ki tabeer

خواب میں تاج دیکھنے کی تعبیر

حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لیے خواب میں تاج دیکھنا ملک اور ولایت ہے اور عورتوں کے لیے شوہر ہے اور عام لوگوں کے لیے نیک حال ہے

اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر سنہری اور جڑائو تاج ہے تو دلیل ہے کہ بڑی عظمت اور اور بلند مرتبہ پائے گا لیکن دین اور راہ شریعت میں کمزور ہوگا اور اگر یہی خواب کوئی عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر دنیا کے کاموں میں صاحب حشمت و جاہ ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے کسی کے سر پر تاج رکھاہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے بزرگی اور مراد حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو تاج دیا ہے اور اس نے سر پرر کھا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار خوبصورت عورت کرے گا اور اس سے دلی مراد اور انصاف پائے گا۔

اور اگر کوئی شثخص دیکھے کہ تاج اس کے سرسے گرا اور ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق دے گا۔

اور اگر کوئی شخص خواب دیکھے کہ تاج اس کے سر سے اٹھایا گیاہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اس سے جدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ تاج اس کے سر سے گرکر شکستہ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی یا اس کے اہل خانہ میں سے کوئی مرے گا اور دنیاسے رحلت کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بے شوہر عورت دیکھے کہ اس کے سرپرتاج ہے تو دلیل ہے کہ شوہر کرے گی اور اگر شوہر والی دیکھے تو دلیل ہے کہ عورتوں پر سردار ہوگی اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر سے تاج اتار لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر عورت کرے گا یا اس کو طلاق دے گا۔

اور اگرکوئی دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر موتیوں سے جڑا ئو تاج ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ حاصل کرے گا۔

Khwab mein sir per sunehri taaj dekhay ki tabeer.

Badshah ka kisi kay sir per taaj rakhna dekhay ki tabeer.

Khwab mein sir per say taaj girna aur toot jana dekhay ki tabeer.

Sir per say taaj uthana dekhay ki tabeer.

Khwab mein badshah kay sir per moteyoon say jara hua taaj dekhay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button