Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Susan Phool dekhnay ki tabeer
خواب میں سوسن ( ایک پھول ہے) دیکھنے کی تعبیر
سوسن ایک پھول کانام ہے حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوسن اپنے وقت پر دیکھنا دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور اس کے لڑکا ہوگا اور سوسن کا بے وقت دیکھنا غم واندوہ پر دلیل ہے اگر عورت دیکھے کہ اس نے سوسن کادرخت اکھاڑ کر غلام کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس کاغلام بھاگے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے سوسن کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان گفتگو ہوگی۔
حضرت جابرمغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوسن کا پودا کنیز ہے۔