Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Surkhab dekhnay ki tabeer
خواب میں سرخاب (چکاوک) دیکھنے کی تعبیر
سرخاب ایک پرندہ ہے ۔ خواب میں اس کی تاویل فرزند یا غلام ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نر قبرہ (سرخاب ) پکڑا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے غلام یا فرزند آئے گا۔ اگر نر ہے تو غلام یا بیٹا ہوگا اگر مادہ ہے تو غلام یا لڑکی ہوگی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ قبر و خواب میں ایک مرد شیریں سخن غریب ، کم آزار اور چرب زبان ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے قبرہ پکڑا ہے یا کسی نے اس کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے آدمی سے صحبت ہوگی۔