Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Surahi dekhnay ki tabeer
خواب میں صراحی (بلبلہ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صراحی دیکھنا کنیز ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صراحی اس کی عورت ہے ،اوراگر خواب میں دیکھے کہ صراحی خریدا یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیزک خریدے گا یا عورت کرے گا، اور اگر دیکھے کہ اس صراحی میں سے پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جماع کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ صراحی ٹوٹ گئی ہے کہ اس کی عورت یاکنیزک مرے گی۔