Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Sorakh dekhnay ki tabeer
خواب میں سوراخ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ سوراخ ہے اور اس کے اندر گیاہے دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سوراخ ہے اور اس سے خون جاری ہے یہ نقصان پر دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سوراخ ہے دلیل ہے کہ اپنے اہل سے امن میں نہ ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ پتھرمیں سوراخ کیاہے۔ دلیل ہے کہ اسلام میں پائیدار ہوگا اور اگر دیکھے کہ درخت میں سوراخ کیاہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اہل تعبیرنے بیان کیاہے سوراخ کے مطابق صاحب خواب کانقصان ہوگا۔