Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Sooli Charhana dekhnay ki tabeer

خواب میں سولی چڑھانا (بردارکردن) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک دن کوئی شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہاکہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک آدمی کے دونوں ہاتھ کاٹے گئے اور دوسرے کو سولی چڑھایا ۔ میں نے کہاکہ اگرتم یہ بات راست کہتے ہو تو آج ہی امیر شہر معزول ہوگااور اس کی جگہ دوسرا امیربیٹھے گا۔ پھر اسی دن یہی ہوا اور دوسرے امیر کوبٹھادیا گیا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کو سولی پر چڑھایا ہے اور لوگ نظارہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اتنے لوگوں پر سردار ہوگا، اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کانظارہ نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا لیکن راہ دین میں بے نصیب اور فاسق ہوگا۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ سولی چڑھے ہوئے آدمی کاگوشت کھاتا ہے تو اس سے دلیل ہے کہ کسی گرفتار مصیبت کا مال کھائے گا۔ خاص کر اگر اس کا اثر بھی دیکھے ،اور اگر دیکھے کہ اس کوسولی پر چڑھایا ہے اور اس کا خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا اور اس سے بہت گناہ سرزد ہوں گے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں سولی پر چڑھانا چاروجہ پر ہے۔

  1. سرداری
  2. مال و دولت
  3. بزرگواری
  4. لوگوں کی غیبت

Khwab mein sooli charhay aadmi ka ghosht khana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button