Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Soojan dekhnay ki tabeer
خواب میں سوجن (آماس) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آماس مال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر آماس ظاہر ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال ملے گا ۔ خاص کر اگر اس آماس میں بہت پیپ بھی دیکھے ۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر آماس ہے اور تکلیف ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر حلال مال پائے گا اور اگر آماس سے اس کو تکلیف نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حرام مال پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جسم پر آماس کا دیکھناپانچ درجہ پر ہے۔
- مال زیادہ ہو
- عورت فائدہ مند
- لڑکاہوگا۔
- مراد پوری ہوگی
- غموں سے امن میں ہوگا
- اور اگر تمام بدن سوجا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو یہ پانچ چیزیں حاصل ہوں گی۔