Khwab mein sona dekhnay ki tabeer
خواب میں سونا (زر) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سونا دیکھنامردوں کے لیے اندوہ و غم کی دلیل ہے اور عورتوں کے لیے نیک اور پسندیدہ ہے
اگر دیکھے اس نے سونا پایا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال ضائع ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سونا یا چاندی پگھلائے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کے طعنوں میں پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ سونا بیچتااور خریدتاہے دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ پہنچے گا
اور اگر دیکھے کہ سونے کو کسی بڑی بوری میں بھر کر اپنے گھر کو لے گیا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ سونا کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سونے کی چیز خواب میں مردوں کے لیے بری ہے اگر کوئی سونا اور چاندی ایک جگہ پائے دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔
اور اگر چاندی کی کان دیکھے دلیل ہے کہ کسی مال دار شخص کی لڑکی سے نکاح کرے گا اور کہتے ہیں کہ سنار خواب میں جھوٹا آدمی ہے اور اگردیکھے کہ سنار کے پاس بیٹھا ہے اور اس سے لین دین کرتاہے دلیل ہے کہ اس کا کام کسی جھوٹے شخص سے پڑے گا۔