Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Siyahe dekhnay ki tabeer
خواب میں سیاہی(حبر) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیاہی کاطلب کرنا عیش اور مال پانا ہے۔
اور اگر دیکھے کہ سیاہی خریدی یااس کوکسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ عیش اس پرفراخ ہوگی اورمرادحاصل ہوگی اوراگردیکھے کہ اس نے سیاہی گرائی ہے یااس سے ضائع ہوئی ہے تواس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایاہے کہ اگردیکھے کہ سیاہی اس کے کپڑے پرگری ہے ‘اگرمنشی ہے تواس کے لیے نقصان دہ ہے اوراگردیکھے کہ سیاہی سے کچھ لکھتاہے۔اگرلکھی ہوئی چیزقرآن مجیدیااسمائے الٰہی ہیں ہیں توخیروصلاح کی دلیل ہے اوراس کے خلاف ہے توشروفسادکی دلیل ہے۔