Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Sher dekhnay ki tabeer

خواب میں شیر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں شیر دشمن ہے اگر دیکھے کہ شیر کے ساتھ جنگ کی ہے دلیل ہے کہ دشمن سے جھگڑا کرے گا اور جس کو فتح ہوگی وہی غالب ہوگا۔

اور اگرد یکھے کہ شیر کے نشان پڑگیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے ڈرے گا اور اگر دیکھے کہ شیر سے بھاگا ہے اور شیر اس کو تلاش کرتاہے دلیل ہے کہ جس سے ڈرتاہے اس سے امن میں ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ شیر کاگوشت کھاتاہے دلیل ہے کہ بادشاہوں سے مال حاصل کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا اور شیر کا گوشت کھانا بادشاہ سے خلعت پاناہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں شیر بادشاہ ہے اور اگر دیکھے کہ شیر کے جسم سے کوئی چیز پکائی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے اور اس نے مٹھائی کھائی ہے دلیل ہے کہ دشمن کے مال سے کچھ کھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر سے جماع کیاہے دلیل ہے کہ بری باتوں سے نجات پائے گا اور مراد کوپہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر کو بغل میں پکڑاہے دلیل ہے کہ دشمن سے صلح کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ نر شیر اس سے جماع کرتا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے ذلت دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ شیر اس کے پیچھے سے آکر آگے نکل گیا ہے دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شیر کا سرپایاہے دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو شیر دیاہے دلیل ہے کہ اس کو بادشاہی دے گایا اپنی ملک میں سے کوئی ولایت دے گا اور اگر دیکھے کہ شیر کے سر پر بیٹھاہے دلیل ہے کہ اس کی دولت اور مرتبہ زیادہ ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں نر شیر بادشاہ ہے اور خواب میں مادہ شیر ملکہ ہے اوراگر دیکھے کہ شیرنی کا دودھ نکالاہے دلیل ہے کہ بادشاہ کا منشی ہوگااور اگر بڑھیا عورت یہی خواب دیکھے تو بادشاہ کے فرزند کی دایہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ شیر کو پشت سے پکڑا ہواہے دلیل ہے کہ اس پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ شیر نے اس کو کاٹاہے دلیل ہے کہ دشمن سے نقصان اٹھائے گا۔

حضر ت اسماعیل اشعث رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر دیکھے کہ شیر نے اس کو بغل میں پکڑا ہواہے دلیل ہے کہ بادشاہ کامقرب ہوگا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بادشاہ کے غصہ پر دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کا معتمد ہوگا لیکن خواب میں شیر کا چمڑا اور گوشت اور ہڈی وغیرہ دشمن پر دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ دشمن کو آسانی سے قابومیں لائے گا اور اگر اس کیخلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیر کا دیکھنا تین وجہ پر ہے:

  1. بادشاہ
  2. مرد دلیر
  3. زبردست دشمن

Khwab mein ghar main sher dekhna

Khwab mein sher ka bacha dekhna

Related Articles

Back to top button