Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Shehad dekhnay ki tabeer

خواب میں شہد (انگبین) دیکھنے کی تعبیر

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد مالوں میں سے غنیمت اور کاموں میں سے نیکی ہے کیونکہ اس میں دردوں کے لیے شفاء ہے اور شہد بڑا رزق ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :{فیہ شفاء اللناس }’’اس میں لوگوں کے لیے شفاء ہے۔ ‘‘

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد کا کھانا تین وجہ پر ہے۔

  1. روزی حلال
  2. منفعت
  3. دل کی مراد پانا

اورشہد ایسا رزق ہے کہ بے منت پہنچتاہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔

وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْکُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰی

”اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ اتارا ہے۔ ‘‘

Related Articles

Back to top button