Khwab mein Shawl dekhnay ki tabeer
خواب میں شال دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں شال قدر اور بزرگی اورمرتبہ ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ شال ہے دلیل ہے کہ اس کامرتبہ بڑھے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ اس قدر کم ہوگا اور اگر دیکھے کہ چادرپھٹی ہے یاجلی ہے دلیل ہے کہ اس کاکوئی عزیز مرے گا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چادر کا دیکھناامانت اور دیانت اور دین کی قوت ہے اوراگر دیکھے کہ شال پاکیزہ ہے دلیل ہے کہ امانت گزارے گا اور اگر شال میلی ہے دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے زرد چادر لی ہے دلیل ہے کہ اس کو سخت غم پڑے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں سفید چادر پارسا لڑکاہے اور سرخ چادر دلیل ہے کہ اس کا فرزند عیش و عشرت کو پسند کرے گا اور اگر سیاہ ہے تو اس کا فرزند عالم یا قاضی یا خطیب ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں چادر کا دیکھنا دس وجہ پر ہے۔
- عزت اور مرتبہ
- ولایت
- فرزند
- دولت
- بزرگی
- منفعت
- مال
- علم
- دین
- تلوار