Khwab mein Sharaab dekhnay ki tabeer
خواب میں شراب (سیکی )دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شراب مال حرام ہے اگر دیکھے کہ شراب کے درمیان گیاہے دلیل ہے کہ فتنہ میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ شراب پیتاہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا اور اگر دیکھے کہ شراب پکاتاہے اور پیتا ہے ۔ دلیل ہے مال حرام رنج اور محنت سے حاصل کرے گااور اگر دیکھے اس کے گھر میں بہت سی شراب ہے دلیل ہے کہ اسی قدر کسان سے نفع پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ شراب ملاتا ہے اور پیتاہے دلیل ہے کہ مال حرام اور مال حلال ملاجلاپائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ شراب فروخت کرتاہے دلیل ہے کہ حرام چیز فروخت کرے گااور بیاج دے گا اور شراب پینے میں خیر نہیں ہے اور حاکم کے لیے معزولی کی دلیل ہے اور کھجور کی شراب غم واندوہ ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب تین وجہ پر ہے۔
- مال حرام
- نکاح کرنا
- اس جہاں کی نعمت
اور خواب میں شراب فروخت کرنے والا ایسا آدمی ہے جو جنگ اورفتنہ کا طالب ہے۔