Khwab mein Sengi Lagana dekhnay ki tabeer
خواب میں سینگی لگانا(حجامت کرون)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگردیکھے کہ اس کوپچھنے کسی بیگانے نے کسی بیگانی جگہ میں لگائے ہیں تودلیل ہے کہ امانت اپنی گردن پرلے گا۔ اوراگردیکھے کہ پچھنے کسی دوست نے لگائے ہیں تودلیل ہے کہ امانت اس کوواپس کرے گااوردشمن کی شرارت سے امن میں رہے گا۔ اورغم سے نجات پائے گا‘اگرجوان یہ خواب دیکھے تویہی تاویل ہے اوراگربوڑھادیکھے توبزرگی پائے گا۔
حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ کسی بوڑھے کواس نے پچھنے لگائے ہیں تودلیل ہے کہ اس کاکام عمدہ ہو گا اور اگردیکھے کہ بادشاہ کوسینگی لگائی ہے ۔تودلیل ہے کہ بادشاہ کامقرب ہوگااوراگردیکھے کہ سینگی لگانے سے خون نہیں نکلاہے تودلیل ہے کہ متعدی یا بادشاہ کامنشی ہوگا۔اوراگرجاہل ہے توفرض میں غرق ہوگا۔
حضرت جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پچھنے لگاناسات وجہ پرہے ۔
- مانت اداکرنا
- شرط کرنا
- ولایت پانا
- عزت بزوگی
- مرتبہ
- سنت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
- اگرحاکم ہے توکام سے معزول ہوگا