Khwab mein Selab dekhnay ki tabeer
خواب میں سیلاب(سیر) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیلاب بڑا دشمن ہے یا بادشاہ ظالم ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ سیلاب کو اپنے آپ سے دور کیاہے اور وہ دوسری جگہ جا پڑاہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کو غم واندوہ کم ہوگا اور اگر دیکھے کہ سیلاب سے بھاگاہے تو دشمن سے بھاگے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سیلاب خواب میں سر د سیلاب دریا سے غم و اندوہ ہے اور گرم سیلاب دریا سے منفعت پر دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر جہان کو سیلاب سے پر دیکھے اور یہ نہ جانے کہ کہاں سے آیا ہے دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس ملک میں عذاب میں بھیجے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے
وَ اِذَآ اَظْلَمَ عَلَیْھِمْ قَامُوْا ط وَ لَوْ شَآئَ اللّٰہُ لَذَھَبَ بِسَمْعِھِمْ وَ اَبْصَارِ ھِمْ
’’اور ہم نے ان پر طوفان کو بھیجا ہے”
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے اگر خواب میں دیکھے کہ سیلاب جگہ کو خراب کرتاہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگوں کو بادشاہ سے تاوان کا خوف ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں سیلاب کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔
- بڑادشمن
- ظالم بادشاہ
- غائب لشکر
- بلااور فتنہ اور سختی