Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein saanp dekhnay ki tabeer

خواب میں سانپ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ بدخواہ اورپوشیدہ دشمن ہے، اوراگردیکھےکہ اُس کےگھرمیں سانپ ہےتو گھریلودشمن پردلیل ہے، اوراگرجنگل میں دیکھے تو بیگانہ دشمن پردلیل ہےاوراگردیکھےکہ اس نے سانپ سے لڑائی کی ہے۔ دلیل ہےکہ دشمن سے جھگڑا کرے گا، اور اگردیکھےسانپ اُس پر غالب آیا ہے ۔ دلیل ہےکہ دشمن پرفتح نہ پائےگا اوراگردیکھےکہ سانپ نے اس کوکاٹا ہے۔ دلیل دشمن سے نقصان پائے گا،اوراگردیکھے کہ اس نےسانپ کومارا ہے۔ دلیل ہےکہ دشمن کومغلوب کرے گا،اوراگردیکھےکہ اس نے سانپ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہےکہ اسی قدردشمن کا مال کھائے گا اورخیراورخوشی دیکھے گا،اوراگردیکھے کہ اس نے سانپ کے دوٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہےکہ دشمن سےانصاف حاصل کرے گا اوراگردونوں ٹکڑے اُٹھالئے ہیں۔ دلیل ہےکہ دشمن کامال کھائے گا۔

حضرت جعفرصادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہےکہ خواب میں سانپ کا دیکھنا دس وجہ پرہے:

  1. طاقت
  2. زندگانی
  3. سلامتی
  4. بادشاہی
  5. سپہ سالاری
  6. عورت
  7. دولت
  8. موت
  9. لڑکا
  10. سیلاب

Related Articles

Back to top button