Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Rakabi dekhnay ki tabeer
خواب میں رکابی(طباق) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں رکابی(طباق) خادم ہے کہ شادی کے وقت مجلس کی خدمت کرتاہے اور جو کوئی اس کو دیکھتاہے خوش ہوتاہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت بڑا تھال ہے دلیل ہے کہ اسی قسم کا خادم حاصل کرے گا اور اگرد یکھے کہ رکابی ٹوٹ گئ ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کاخادم مرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ رکابی آگ میں پڑا ہے اور جل گیاہے دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خدمت گار بیمار ہوگا اور طاعون یا سر سام میں مبتلا ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں طباق کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔
- گھر کا خادم اور مجلس
- کنیز
- فائدہ
- ہدیہ