Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Qila dekhnay ki tabeer

خواب میں قلعہ دیکھنے کی تعبیر
اگردیکھے کہ قلعے میں گیاہے تودلیل ہے کہ دشمن کے شرسے امن میں ہوگا۔اوراگردیکھے کہ قلعے سے نکلاہے تودلیل ہے کہ دشمن پرفتح پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگردیکھے کہ مضبوط قلعے میں ہے اوروہ اس کی ملک ہے تودلیل ہے کہ شردشمن سے امن میں رہے گااوراگردیکھے کہ قلعے سے نکلاہے توپہلے کے خلاف ہے۔
حضرت جابرمغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگراپنے آپ کوقلعہ میں دیکھے تودلیل ہے کہ نعمت اورروزی اس پرفراخ ہوگی۔اگراس کے خلاف دیکھے تواحوال کی تباہی اورکاروبارکے بندہونے کی دلیل ہے۔