Khwab mein Qasam Khana dekhnay ki tabeer
خواب میں قسم( سوگند)کھانا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے قسم کھائی ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے کوئی نیک کام ہوگا یا امانت ادا کرے گا یا خیرات دے گا اور جس چیز سے ڈرتاہے اس سے امن میں رہے گا۔
اور اگر دیکھے کہ جھوٹی قسم کھائی ہے دلیل ہے کہ اس پر خدا تعالیٰ کا غضب ہوگا اور دکھ میں پڑے گایا قرض میں ڈوبے گا یا بادشاہ سے نقصان دیکھے گا ۔ اس کو توبہ کرنی چاہیے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے سچی قسم کھائی ہے دلیل ہے کہ اس کو گناہ اور خطا سے توبہ کرنی چاہیے تاکہ نجات پائے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے جھوٹی قسم کھائی ہے دلیل ہے کہ اس کا دین تباہ ہوگا اور اعتقاد میں خلل پڑے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :
وَیَحْلِفُوْنَ عَلَی الْکَذِبِ وَہُمْ یَعْلَمُوْنَ
’’جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ پر جھوٹی قسم کھاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔ ‘‘
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے سچی قسم کھائی ہے دلیل ہے کہ اس کو اندوہ اور غم پہنچے گا۔