Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Pushta dekhnay ki tabeer

خواب میں پشتہ (ٹیلہ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ جنگل کے پشتہ یا پہاڑ کے پشتہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے بزرگ مرد سے شرف اور مرتبہ پائے گا کہ جس کاشرف اور مرتبہ بقدر اس زمین کے ہے کہ جو اس کے آس پاس ہے ، اور اگر دیکھے کہ اس پشتہ پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے مرد کے نزدیک جائے گا کہ جس سے مال اور عزت پائے گا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ پشتہ کسی کی ملک اور جگہ ہے تو دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کو مغلوب کرے گااور اس کامال اور نعمت لے کر اس کی جگہ مقیم ہوجائے گا، اور اگر دیکھے کہ اس پشتہ کاکچھ حصہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر نعمت اور بزرگی پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ پشتہ سے نیچے گرا ہے یا اس کو کسی نے گرایا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بزرگ مرد سے بے عزت ہوگا اور نقصان دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس پشتے پر مشکل اور تکلیف سے گیاہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ پہنچے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں پشتہ دیکھنا چار وجہ پر ہے۔

  1. بلندی
  2. مال
  3. قوت
  4. تنو مندی

Khwab mein pushta kisi ka mulk ya jaga dekhnay ki tabeer.

Pushtay ka kuch hisa apni malkeyat dekhnay ki tabeer.

Khwab mein pushtay say neechay girna dekhnay ki tabeer.

Pushta ya pahaar per bethan dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button