Khwab mein Pusht dekhnay ki tabeer
خواب میں پشت (کمر) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت دیکھنی مردانگی اور قوت اور پناہ اور مدد طلب کرنی ہے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ جو شخص اس کا پشت پناہ تھا ،دنیا سے رحلت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر زخم پہنچا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے معاون اور مدد گار کو رنج اور آفت پہنچے گی۔
حضرت ابن ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پشت کے مہرے قوت اور فرزند ہیںاور جو اصلاح اور فساد کمر کے مہروں میں ہے۔ اس کی تاویل خواب دیکھنے والے کے فرزند ہیں ، اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس کی پشت سخت اور قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کافرزند جسم کا قوی اور عاقل وداناہوگا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز پشت پر لی ہے تو دلیل ہے کہ مردے کے لوگوں سے اس کو محنت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت مڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دشمن کی پشت دیکھنا دشمن کے شر سے امن ہے اور عورت کی پشت دیکھنا دنیاکے پھرنے کی دلیل ہے۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت کو دیکھنابرادر ہے۔ اگر دیکھے کہ پشت ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت درد کرتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بھائی یا بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔
اور اگر خواب میں کسی وجہ سے اس کی پشت پر داغ لگایا ہے تو یہ دین اور دنیا کی اصطلاح کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پشت دیوار کی طرف لگائی ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور مال و دولت حاصل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت کا دیکھنابارہ وجہ پر ہے۔
- قوت
- برادری
- دوست
- بادشاہ
- وزیر
- صحبت
- باپ
- بھائی
- لڑکا
- مال و دولت
- مدددینا
- دادا
ور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ کافروں کے لیے پشت کادیکھنا ایمان ہے اور بدکاروں کے لیے توبہ ہے اور منافق کے لیے اخلاص ہے۔