Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Pul Banana dekhnay ki tabeer
خواب میں پل بنانا (پل ساختن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل خواب میں بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے کہ جس کی وجہ سے لوگ مراد کو پہنچتے ہیں۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل کی تاویل خواب میں نیک ہے۔ اگر دیکھے کہ خواب میں پل پر سے گزرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے عزت اور مرتبہ حاصل ہوگا اور اس سے منفعت دیکھکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد پل پر رکھی ہے اور عمارت بنائی ہے تو دلیل ہے کہ ولایت اور بادشاہی پائے گا۔ اور اس کے پاس بہت سا مال جمع ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :
والقناطیر المقطرہ من الذہب
”اور سونے کے ڈھیر جوڑے ہوئے۔‘‘
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پل تین وجہ پر ہے ۔
- مرد ہے کہ سب کے کام آتاہے اورسب کی حاتیں پوری کرتا ہے
- بادشاہ ، سوم نیکی اور مطلب پانا
- ہت سامال حاصل کرنا۔ اور اگر دیکھے کہ پل خراب ہوا اور گرا تو بادشاہ کی حالت اور اس کے ملک کے تباہ وبرباد ہونے کی دلیل ہے۔