Khwab mein Posteen dekhnay ki tabeer
خواب میں پوستین دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جاڑے کے موسم میں پوستین پہنا ہواہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت کی کوئی چیز اس کو ملے گا اور اگر گرمی کاموسم ہے تو بھی یہی تعبیر ہے لیکن اس کانتیجہ آخر کا غم ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بکری یا بھیڑ کے بچے کاپوستین رکھتاہے تو دلیل ہے کہ دولت مند عورت کرے گا اور اس سے مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سمور کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ تونگر اور مالدار کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کی نئی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ تونگر اور پارسا عورت کرے گا ۔ لیکن وہ حیلہ بازاور مکار ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کی آستین پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ زن نابکار بد فعل کرے گا اور اس سے زحمت دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ سنجاب کی پوستین پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ ناموافق عورت سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ بلی کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ بدخو عورت سے شادی کرے گا جو چور اور بددیانت ہوگی۔ اوراگر دیکھے کہ دشق کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اصیل اور دیندار عورت سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ چوہے کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ ناپاک عورت سے بیاہ کرائے گااور اگر دیکھے کہ پوستین پھٹی ہے یا جلی ہے یاضائع ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ مال کانقصان ہوگا اور غم واندوہ پائے گا۔