Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Phanda rakhna dekhnay ki tabeer

خواب میں پھندارکھنا (بند نہادن)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے پاؤں میں پھندا دیکھے تو خوف اور دہشت کی دلیل ہے ،اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پھندے ہیں اور وہ مسجد میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں یا نماز میں یا جہاد میں یا جس کام کو کہ اصلاح دین میں کرتاہے ، ثابت قدم رہے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ پھندا اس کے پاؤں میں لگاہوا ہے اور اس کا سفر کاارادہ ہے تو دلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہوگا اور دیر تک رہے گا اور جس قدر پھندے کو پاؤں میں قوی تر اور محکم دیکھے گا اسی قدر سفر میں زیادہ رہے گا اور پھندے کی نسبت فراخ کا دیکھنا بہتر ہے اور اگر تانبے کا پھنداہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اگر لوہے کا پھنداہے تو بھی گذشتہ تاویل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ پھندا رسی کا ہے تو اس کا اقامت دین کے لیے ہوگی اوار اگر پھندا لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فساد دین کے لیے ہوگی۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس کے پاوں میں پھندا ہے تو دلیل ہے کہ اس زحمت سے خلاصی پائے گا، اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پھندا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بادشاہی پائیدار رہے گی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پھندے کا خواب دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

  1. دین میں ثابت قدمی
  2. نکاح کرنا
  3. سفر سے واپس آنا

حاصل یہ ہے کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے ۔ اگر نیک ہے تو نیکی میں اور اگر بد ہے تو بدی میں مستقل مزاج رہے گا۔

Khwab mein phanda paun main laga hua dekhnay ki tabeer.

Taambay ka phanda dekhnay ki tabeer.

Khwab mein lohay ka phanda dekhnay ki tabeer.

Rassi ka phanda dekhnay ki tabeer.

Lakri ka phanda dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bemar ka paun main phanda dekhnay ki tabeer.

Badshah ka paun main phanda dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button