Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Peshani dekhnay ki tabeer

Peshani

خواب میں پیشانی(ماتھا) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سییرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیشانی آدمی کی عزت اور مرتبہ ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کے لیے سجدے کی جگہ ہے۔ اور بعض کہتے ہیںکہ پیشانی کادیکھنا فرزندپر دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت میں سے تونگر ہوگا۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر نشان ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دیندار ی اور پرہیزگاری میں مشہور ہوگا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کی پیشانی پر مارا ہے اور خون جار ی ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہوگا۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی چھوٹی اور تگ ہوگئی ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی پر بال اُگے ہیں تو اس سے دلیل ہے کہ وہ قرضدار ہوگا وار اگر دیکھے کہ بال سرخ یا سفید ہیں تو دلیل ہے کہ وہ قرض عیال کے باعث ہوگا۔

اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر ورم ہے تو یہ مال زیادہ ہونے کی دلیل ہے۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی میں سانپ یا بچھو یا کوئی اور چیز نکلی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر رنج اور دکھ دشمنوں سے پہنچے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی پر ایک آنکھ ہے تو دلیل ہے کہ اپنی خانہ آبادی کے کام پر غور رکھتاہے اور اگر دیکھے کہ پیشانی پر بہت سی آنکھیں ہیں تو یہی دلیل ہے کہ اپنی مصلحت کے کاموں میں خوب غور کرتاہے اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر سبز خط لکھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں عالم اور پرہیزگار لڑکا آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر آیت رحمت لکھی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمود ہوگی اور اس کی موت شہادت پر ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر آیت عذاب لکھی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمود نہ ہوگی اس کی تاویل او ل کے خلاف ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیشانی کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔

  1. مرتبہ و عزت
  2. عظمت وبزرگی
  3. فرزند،تونگر
  4. معیشت
  5. ریاست
  6. جود و بخشش

Khwab main peshani tang dekhnay ki tabeer.

Peshani pay baal dekhnay ki tabeer.

Khwab main peshani pay surkh ya sufaid baal dekhnay ki tabeer.

Peshani pay aankh dekhnay ki tabeer.

Khwab main Peshani pay sabz khat dekhnay ki tabeer.

Peshani pay saanp, bichu ya koe aur cheez dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button