Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Peghambare dekhnay ki tabeer

خواب میں پیغمبری دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ نبیوں میں سے ہوا ہے اور لوگوں کو خدا تعالیٰ اور اس کی توحید کی طرف بلاتا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے بلااور محنت میں گرفتار ہوگا اور پھر دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر زاہد اور مصلح اپنے آپ کو دیکھے تو بھی یہی دلیل ہے کہ دنیا کی نعمت اس پر فراخ ہوگی لیکن اس کا دین تباہ ہوگیا۔


حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کانام بدل گیاہے۔ چنانچہ اس کو نیک نام، محمد ،محمود ،سعد ، سعید ،صالح اور علی وغیرہ ناموں سے پکارتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو ذکر خیر اور نیکی سے یاد کریں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کو بدی سے یاد کریںگے۔


اوراگر دیکھے کہ وہ بادشاہ یا امیر یا قاضی ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ اپنے کاروبار میں عدل و انصاف کو نگاہ میں رکھے گا ،اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی کی دلیل ہے۔ جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں:


کہ اگر دیکھے کہ وہ حال صلاح سے فساد کی طرف بدل گیا ہے ۔ تو یہ بدبختی اور بے نصیبی کی دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دین ودنیا کی سعادت اور اقبال کی دلیل ہے۔

Related Articles

Back to top button