Khwab mein Patta dekhnay ki tabeer
خواب میں پتا (برگ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ی درخت کے پتوں کا دیکھنا درخت کے مطابق اس کے اخلاق پر دلیل ہے ۔ خاص کر اگر موسم میں دیکھے ،او راگر دیکھے کہ درخت کے سبز پتوں کی مٹھی لی ہے توت دلیل ہے کہ صاحب خواب خوش خلق اور نیک ہے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ درخت سے تازے پتے لیے گئے ہیںتو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو درہم ملیں گے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان درختوں کے پتوں کو دیکھنا کہ جن کامیوہ شیریں ہے نیک خلق ہونے کی دلیل ہے اور ترش میوہ والے درختوں کے پتوںکو خواب میں دیکھنا برے خلق ہونے کی دلیل ہے اور ان درختوں کے پتے کہ جن کو پھل نہیں لگتا ہے ۔ درہم و دنیا پر دلیل ہے۔
اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیںکہ میوہ دار درختوں کے پتے خواب میں دیکھے تو درہم و دینار ملنے پر دلیل ہے۔