Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Patha dekhnay ki tabeer
خواب میں پٹھا (پی) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پٹھا خواب میں حال اور اس کے کام کو جمع کرنے والا ہے۔ اگر کئی شخص خواب میں دیکھے کہ پٹھا اس کے جسم پر خشک ہوگیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دوست اس کے کام کا وکیل اس سے جدا ہوگا یا دنیاسے رحلت کرے گا۔
اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے خشک ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ دوستوں سے جدا ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم کے پٹھے اپنوں اور اہل بیت کی دلیل ہیں۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے سخت اور قو ی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے خویش و اقارب اور اہل بیت بد حال اور ضعیف ہوں گے۔